ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرس گیل نے اپنی بایوگرافی میں متنازعہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مذاق کہا

کرس گیل نے اپنی بایوگرافی میں متنازعہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مذاق کہا

Thu, 16 Jun 2016 13:25:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جون (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا میں بگ بیش ٹورنامنٹ میں ایک انٹرویو کے دوران کرس گیل ایک تبصرہ کر پھنس گئے تھے اور انہیں 10000امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی اداکرنا پڑا تھا۔اپنی بایوگرافی’ سکس مشین:آئی ڈونٹ لائک کرکٹ، آئی لو اٹ‘میں اسی انٹرویو پر تبصرہ کرکے انہوں نے تنازع کو ایک بار پھر ہوا دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹر میل میکلافلن اور سب کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیسے ہوتے ہیں، اس کے بعد بھی ان کے تبصرے کو بلا وجہ طول دیا گیا۔کرس گیل نے یہ بھی دعوی کیا کہ انہوں نے چینل 10کی سابق رپورٹر میل میکلافلن لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران ’ڈرنکس ‘کی بھی دعوت دی تھی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں رپورٹر سے کہا تھاکہ میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ آپ کی آنکھوں کو پہلی بار دیکھ سکوں، امید ہے کہ ہم یہ میچ جیتیں اور اس کے بعد ہم ڈرنک پر بھی جا سکتے ہیں۔ڈونٹ بلش بی بی ۔گیل نے پھر سے کہا ہے کہ یہ (ان کا تبصرہ)ایک مذاق بھر تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرویو سے پہلے خود رپورٹر میل میکلافلن ہنس رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے مسئلے کو لے کر لوگ دوہرا معیار اپنا رہے ہیں، پورے مسئلے میں میل میکلافلن کی شبیہ زیادہ خراب ہوئی ان کی نہیں۔


Share: